منگلورو:11/جولائی (ایس اؤنیوز) دکشن کنڑا ضلع پولس محکمہ کے حدود میں (منگلورو شہری پولس کمشنریٹ شامل نہیں )یعنی بنٹوال، سُلیا، پتور اور بیلتھنگڈی تعلقہ جات میں 11جولائی کی رات 12بجے سے 21جولائی کی رات 12بجے تک آئی پی سی 1973کی دفعہ 44 کے تحت امتناعی احکامات کی توسیع کرتے ہوئے دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے جی جگدیش نے حکم جاری کیا ہے۔
اس مدت کے دوران 5یا اس سے زیادہ کی تعداد میں عوامی راستوں، گلی محلوں کے عوامی جگہوں ، عوامی عمارات اور سرکاری دفاتر کے اطراف گروپ کی شکل میں جمع نہیں ہوسکتے یا گروہ کی شکل پر پابندی ہے۔ کسی طرح کے ہتھیار ، تلوار، بھرچی ، چاقو، ڈنڈے ، لاٹھی یا جسمانی زخم پہنچانے والے یا اس کو ساتھ دینے والے کسی طرح کے اشیاء ساتھ رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس مدت میں عوامی جلوس جلسے منعقد نہیں کرنے ہیں، دھماکہ خیز اشیاء نہیں رکھ سکتے ، پتھروں کو جمع کرنا، ہتھیاروں کاا ستعمال ممنوع ہے۔ اسی طرح کے کسی طرح کے اشتعال انگیز اور بھائی چارگی اور یک جہتی نقصان پہنچانے والے جرائم کو انجام دینا اور مشتعل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔